• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوگٸی

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حملے میں شہید ہونے والے  فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوگئی۔

 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں زخمیوں کی تعداد 500 ہوگئی۔

حکام وزارت صحت  کے مطابق شہداء میں 17 بچے شامل ہیں، جبکہ 26 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کے اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت زہریلی گیس سے ہونے کا شبہ ہے۔

فلسطینی حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہید افراد کے کیمیائی نمونے لیے گئے ہیں، اس ضمن میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی علاقوں میں راکٹ شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا، راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے زمینی فوجی دستے تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

اسرائیلی شہروں میں یہودی شہریوں اور مقامی عرب آبادی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی اسرائیلی شہروں میں یہودیوں اور عربوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

تازہ ترین