امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کی گفتگو میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران گفتگو سراج الحق نے کہاکہ فلسطین کے حوالے سے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاکستان فلسطین کے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے سراج الحق کو بتایا کہ فلسطین کے معاملے پر مسلم ممالک کے وزراء خارجہ سے رابطے میں ہوں۔
اُن کا کہنا تھاکہ فلسطین کےمعاملے پر متفقہ لائحہ عمل اختیارکریں گے۔