بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود عیدالفطر کے میلے ٹھیلے جاری ہیں۔
کوئٹہ میں بچے گھوڑا گاڑی، اونٹ سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہوئے اور عیدی لے کر گول گپوں، آئس کریم اور قلفی کھاکر اڑادی۔
کوئٹہ میں میلے ٹھیلوں والوں نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑادیا، طوغی روڈ، ملتانی محلہ، بروری میں لگائے میلوں ٹھیلوں میں بچوں نے عید کو انجوائے کیا۔
کسی نے اونٹ کی سواری کی تو کسی نے گھوڑا سواری اور جھولوں سے لطف اٹھایا، بچوں نے اپنی عید ی گول گپے، آئس کریم، قلفی کھا کر اڑائی، اس دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل نظر نہیں آیا۔
کوئٹہ کے لیاقت پارک، بے نظیر بھٹو فیملی پارکس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد کوئلہ پھاٹک اور ائیر پورٹ روڈ کے مختلف راؤنڈ اباؤٹس پر لگی منصوعی گھاس پر بیٹھ کر وقت گذاری کرتے رہے۔