• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ نے 10 وینٹی لیٹرز اسپتال کے حوالے کردیئے

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے پولینڈ سے آکسیجن کے پچاس کنسنٹریٹرز خریدے ہیں تاکہ انھیں اسپتالوں کو عطیہ کیا جاسکے جبکہ انھوں نے دس وینٹی لیٹرز بی ایم سی کے حوالے کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے سپر اسٹار نے اپنے ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں اپنی اس کاوش کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ضرورت کے وقت اور کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پچاس آکسیجن  کنسنٹریٹرز پولینڈ سے خریدے ہیں اور پندرہ مئی تک یہ بھارت پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ لیجنڈ اداکار کا مشرقی یورپی ملک پولینڈ کے ساتھ ایک خصوصی تعلق ہے اور بالخصوص پولش شہر وارکلا، جہاں انکے آنجہانی والد اور معروف ہندی شاعر ہری ونش رائے بچن کو اعزاز دیا گیا تھا۔

اس سے قبل اکتوبر 2020 میں انھوں نے وارکلا شہر کے ایک اسکوائر کی جھلک شیئر کی تھی، جو کہ انکے والد کے نام سے معنون ہے، انھوں نے اس شیئرنگ کے ساتھ تحریر کیا تھا کہ یہ میرے خاندان اور بھارت کے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ 


انھوں نے مزید کہا کہ اگلے چند روز میں امید ہے مزید پچاس کنسنٹریٹرز خریدے جائیں گے جو کہ دس لیٹرز کے ہونگے اور اسے مناسب طبی سہولت فراہم کرنے والے اسپتال کو عطیہ کردیا جائیگا۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ اس سے قبل انھوں نے دس وینٹی لیٹرز ممبئی کی میونسپل کارپوریشن اور میونسپل اسپتال کے حوالے کردیئے ہیں۔

تازہ ترین