• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ریلیف فنڈ میں 15 کروڑ تک کا حصہ ڈالوں گا، امیتابھ بچن

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کورونا ریلیف فنڈ میں ان کا عطیہ 15 کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ 

اپنے حالیہ بلاگ میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ یہ خبر زیرِ گردش کر رہی تھی کہ میں نے دہلی کے ایک کیئر سینٹر کے لیے 2 کروڑ روپے کا عطیہ کیا ہے، تاہم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ عطیہ 15 کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔ 


انھوں نے کہا کہ ویسے تو یہ رقم میری آمدنی سے بہت باہر ہے، لیکن میں یہ رقم جمع کرکے ان لوگوں کے لیے نکالتا ہوں جنھیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اور خدا کی مہربانی سے میں یہ رقم دینے کے قابل ہوتا ہوں۔

انھوں نے آکیسجن اور وینٹیلیرز کی اہمیت پر زور دیا اور کہا یہ بھی دوسری اہم ضرورت ہے۔ 

امیتابھ نے لکھا کہ میں خوش ہوں کہ میں نے اسٹیٹ کے لیے بیرونِ ملک سے 20 وینٹی لیٹرز کا آرڈر دیا تھا جو بھارت پہنچنے والے ہیں۔ 

تازہ ترین