• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نیوزی لینڈ سیریز: کرکٹرز کو دماغی مسائل سے بچانے کا منصوبہ

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کو دماغی صحت کے مسائل سے بچانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ اہم کھلاڑیوں کو آرام دے گا، کھلاڑیوں کو آرام کورونا وائرس کے ماحول کی وجہ سے دیا جائے گا اور  آرام کا مقصد کھلاڑیوں کو دماغی صحت کے مسائل سے بچانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز بٹلر، کرس ووکس اور سیم کیورن کو آرام دیا جائے گا جبکہ جونی بئیرسٹو اور معین علی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

نیوز لینڈ میڈیا نے مزید بتایا کہ انگلینڈ نے بائیو ببل سیکیور کے لفظ پر پابندی لگادی ، اب ٹیم اینوائرمنٹ کہا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی لیگ سےواپسی پر انگلینڈ کے 10 کرکٹرز لندن کے مختلف ہوٹلز میں سخت قرنطینہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے بدھ کو 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرے گا، انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 2 جون سے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین