• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان: محکمہ موسمیات نے پانچواں الرٹ جاری کردیا


محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا گیا، سمندری طوفان شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان 18کلو میٹر کی رفتار سے شمال مغرب یعنی بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی سے جنوب مشرق 1310 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 18سے 24 گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرکے شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جبکہ سمندری طوفان 18 مئی کی دوپہر یا شام کو بھارتی گجرات کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  17 سے 20 مئی کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 17 سے 20 مئی کے دوران ٹھٹھہ، بدین، تھر، میر پور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، جام شورو، شہید بینظیر آباد میں 18 سے 20 مئی کےدوران بارش کا امکان ہے، جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، دادو  میں بھی 18 سے 20 مئی کے دوران بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین