• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو متنازعہ بنانا غلط ہے ، مولانا امجد خان

لاہور(نمائندہ خصوصی )جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءاور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجدخان نے خطبہ عید میں کہا ہے کہ مولانا عبدالخبیر آزاد کی سر براہی میں رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے مختلف مقامات سے گواہی ملنے کے بعد فیصلہ دیا ہے ،اس فیصلے کو متنازعہ بنانا انتہائی غلط اقدام ہے، امت مسلمہ اتحاد اتفاق سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتیں پاکستان کے اسلامائزیشن اور ایٹمی پروگرام بیک رول کر نا چاہتی ہیں لیکن قوم ایسی کسی بھی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی،ملک نازک دور سے گذرہا ہے۔ ان حالات میں قوم میں وحدت اور اتفاق کی ضرورت ہے ،رویت ہلال کمیٹی تمام مسالک کے راہنماؤں اور فلکیات اور محکمہ موسمیات کے ماہرین پر مشتمل ہے ،دوسرے دن کا چاند دیکھنے کے بعد ہرقسم کا شک ختم ہوجا تا ہے، ملک کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ، فلسطینی عوام اپنا حق ادا کر نے کے بعد اب امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں مسلم حکمرانوں کو اب بے حسی سے نکل کر مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننا ہو گا ۔
تازہ ترین