• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فصلوں کے نقصان کے ازالہ کیلئے بیمہ پروگرام رجسٹریشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبائی حکومت نے فصل بیمہ (تکافل) پروگرام کے تحت خریف 2021-22 کیلئے صوبہ پنجاب کے 27 اضلاع میں کپاس اور دھان کے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور ٹڈی دل کے نقصان کے ازالہ کیلئے بیمہ پروگرام رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ جنوبی پنجاب سے ملتان، لودھراں،خانیوال،وہاڑی،ڈی جی خان،مظفر گڑھ،راجن پور، لیہ، بہاولپور،بہاولنگر اوررحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں۔5 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کیلئے پریمیم پر 100 فیصد سبسڈی جبکہ 5 سے 25 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کیلئے بیمہ کے پریمیم پر 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔خریف 2021-22 میں کپاس اور دھان کی فصلات کا بیمہ کرانے والے کاشتکاسروں کو پالیسی سرٹیفکیٹ جاری کردیئے جائیں گے۔ تحصیل کی سطح پر پیداوار میں کمی / نقصان کی صورت میں اعلان دسمبر 2021 میں کیا جائے گا اور متعلقہ انشورنس کمپنی تمام بیمہ شدہ کاشتکاروں سے جنوری 2022 میں رابطہ کرے گی اور نقصان کا ازالہ کی پابند ہوگی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔پنجاب فصل بیمہ کا اطلاق صرف تحصیل کی سطح پر حاصل ہونے والی پیداوار کے اعداد و شمار پر ہوگا جو کراپ رپورٹنگ سروس محکمہ زراعت جاری کرے گا۔کاشتکار زراعت کے مقامی دفاتر (کراپ رپورٹنگ سروس/ زراعت توسیع) یا ویب سائٹ پر مفت رجسٹریشن کرائیں۔
تازہ ترین