• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا بیگم نسیم ولی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اورمسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے بیگم نسیم ولی کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان کے ذریعے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے بیگم نسیم ولی کے انتقال پر دلی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحومہ بیگم نسیم ولی کی مغفرت اور جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ شوگراور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، ان کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔

بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ اور اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی سوتیلی والدہ تھیں۔

بیگم نسیم ولی 1977ء کے عام انتخابات میں جنرل نشست پر خیبر پختون خوا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

بیگم نسیم ولی نے اے این پی کی صوبائی صدر کی حیثیت سے 3 بار خدمات انجام دیں۔


انہوں نے اپنے شوہر اور صدر این اے این پی عبدالولی خان کی گرفتاری پر سیاست میں قدم رکھا تھا۔

جنرل ضیاء الحق کے دورِ اقتدار میں بیگم نسیم ولی خان نے این اے پی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

بیگم نسیم ولی خان کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ولی باغ میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین