• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد کی یاد میں سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

سنبل شاہد کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن کی یاد میں مختلف پیغامات جاری کرنے والی سینئر اداکارہ اسما عباس نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر سنبل شاہد کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمیشہ کی طرح سنبل شاہد کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔

اسما عباس نے تصویر کے کیپشن میں شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت ’سانو اِک پل چین‘ کا ایک سطر لکھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’سانو اِک پل چین نہ آوے، سجنا تیرے بنا۔‘

اُن کی اس جذباتی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد حال ہی میں انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

تازہ ترین