• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسرائیلی پائلٹ کی فلسطینیوں کے حق میں گواہی

فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فورسز کے سنگین مظالم پر سابق اسرائیلی پائلٹ بھی بول پڑا، اندر کی گواہی سامنے آگئی۔

سابق اسرائیلی پائلٹ نے بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے اپنے بیان میں اسرائیلی ایئر فورسز اور اپنی فوج کے عمل کو جنگی جرائم سے تعبیر کیا ہے۔

یوناتن شاپیرا نامی سابق اسرائیلی پائلٹ نے فلسطین پر اسرائیلی فورسز کے مظالم پر گواہی دے دی اور کہا کہ اسرائیلی فوج کے اقدام سے لاکھوں فلسطینی دہشت زدہ ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ایئرفورس اور فوج جو کر رہی ہے وہ جنگی جرائم ہیں، لاکھوں فلسطینیوں کو دہشت زدہ کیا جارہا ہے۔

یوناتن شاپیرا نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج کے مظالم کو دیکھ کر میں نے پائلٹ کے عہدے سے استعفا دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچپن میں ایسی تربیت کی جاتی ہے کہ اسرائیلیوں کو فلسطین کے بارے کچھ علم نہیں ہوتا۔

سابق اسرائیلی پائلٹ نے کہا کہ بہت کم اسرائیلی ایسے ہیں جنہوں نے آنکھیں کھولیں تو انہیں حقیقت کا احساس ہوا۔

تازہ ترین