• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی حملوں میں 218فلسطینی شہید، 5ہزار سے زائد زخمی

غزہ پٹی اور مغربی کنارے بشمول مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت  ایک ہفتہ سے جاری ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ پٹی، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں  218 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار 604 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اتوار تک غزہ پٹی میں فلسطینی شہداء کی تعداد 197 تک بڑھ گئی تھی جن میں 85 بچے اور 34خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی جارحیت کے باعث زخمیوں کی تعداد 1235 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری سے 90 عمارتیں تباہ اور 6 رہائشی و تجارتی ٹاورز زمین بوس ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین