• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بازار عید تعطیلات، لاک ڈاون بندش کے بعد کھل گئے

کراچی: بازار عید تعطیلات، لاک ڈاون بندش کے بعد کھل گئے
فوٹو: فائل

کراچی کے بازار عید تعطیلات اور لاک ڈاؤن بندش کے بعد پی کو دوبارہ کھل گئے۔

عید تعطیلات اور کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن حکمت عملی کی 9 روزہ بندش کے بعد کراچی کے بازار کھل گئے ہیں۔

صدر، بولٹن مارکیٹ، جامع کلاتھ، آرام باغ اور دیگر مارکیٹیں کھلنے سے خریداروں کی چہل پہل شروع ہوگئی ہے۔


بازار صبح 6 سے رات 8 بجے تک کورونا ایس او پیز کی پاسداری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

تفریحی مقامات، شادی ہالز، تعلیمی ادارے اور سیاحتی مقامات تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس صرف ٹیک اوے سہولت فراہم کریں گے۔

سندھ حکومت 18 مئی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مزید اقدامات کا اعلان کرے گی۔

تازہ ترین