• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 24 گھنٹے میں97 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 97 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔

لاک ڈاؤن کے بعد کورونا کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں صوبائی وزیر راجا بشارت، یاسمین راشد، چیف سیکریٹری پنجاب و دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں 97 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔


دوران اجلاس کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت نے ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجا بشارت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری افراد کےمالی نقصان کا ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے میں ساتھ دیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پرعمل کا مثبت نتیجہ سامنے آرہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ پنجاب میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، پنجاب میں 4 کروڑ کے قریب آبادی کو ویکسین لگانا ہوگی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے۔

تازہ ترین