• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکانےاسرائیل فلسطین تنازع پر سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان تیسری بار بھی رکوادیا

امریکا نے اسرائیل فلسطین تنازع پر سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان تیسری بار بھی رکوادیا، مشترکہ بیان میں اسرائیل فلسطین تنازع روکنے، شہریوں کے تحفظ کے لیےکہا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان کا مسودہ چین، تیونس اورناروے نے تیار کیا تھا۔

مشترکہ بیان سلامتی کونسل کی منظوری کے لیے اتوار کو دیر گئے جمع کروایا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مشترکہ بیان میں غزہ بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

مشترکہ بیان میں مشرقی بیت القدس سے فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔

تازہ ترین