ماضی کی معروف فلم اسٹار صاحبہ نے عالمی وبا سے قبل وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
صاحبہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فردوس عاشق کے عید پر ’پپیوں جھپیوں‘ والئ وائرل ہوجانے والے بیان کا تذکرہ کرنا نہ بھولیں۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اب سے کوئی پپیاں اور جھپیاں نہیں ہوں گی۔‘
اداکارہ نے فردوس عاشق کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا۔
صاحبہ یہ بتانا بھی نہ بھولیں کہ شیئر کی جانے والی تصویر عالمی وبا سے پہلے لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے عید سے قبل اپنی پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ، اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عید پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
فردوس عاشق اعوان کے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوجانے والے وائرل بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔‘