بچو! ہم آپ کو ملا نصیر الدین کے بارے میں بتا چکے ہیں، وہ بچوں کے ادب کا دل چسپ کردار ہیں اور ان کی ذات سے منسوب کہانیاں اور چٹکلے لوگ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ ایک روز ملاّ نصیر الدین گھر کے باہر کرسی ڈال کر بیٹھے ہوئے تھے ، اتفاق سے اس وقت انہوں نے سر پر پگڑی باندھی ہوئی تھی، پگڑی اس زمانے میں عالموں کی نشانی سمجھی جاتی تھی۔۔ وہ سوچ بچار میں گم تھے کہ ایک ان پڑھ زمین دار خط لے کر ملا کے پاس آیا اور ان سے کہا، ’’ملاّ جی یہ خط پڑھ دو‘‘۔
ملا نصیر نے اسے جواب دیا، ’’میں خط نہیں پڑھ سکتا‘‘۔یہ سن کر زمین دار غصے سے بولا،’’اتنی بڑی پگڑی باندھی ہوئی ہے اور خط نہیں پڑھ سکتے۔‘‘ملا نے فورا پگڑی اپنے سر سے اُتار کرزمین دار کے سر پر کھ دی اور کہا،اب پگڑی تمھارے سر پر ہے خود ہی پڑھ لو اپنا خط ۔‘‘