وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کے موقف اور کاوشوں کے معترف ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر ترک صدر کے واضح اور دو ٹوک موقف کی تعریف کی۔