آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: ۔سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟ (ماہ نور ملک)
جواب : ۔نماز کے واجبات میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے یا واجب کا تکرار کیاجائے یا واجب کو مقدم کردیا جائے یا مؤخر کردیا جائے یا واجب میں کوئی تبدیلی کردی جائے، مثلاً خاموشی سے تلاوت کے بجائے بلند آواز سے قرأت کی جائے یا کسی رکن کو آگے پیچھے کردیا جائےتو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہو کیاجاتا ہے۔
تلافی کی صورت یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات پڑھنے کے بعد دائیں طرف ایک بار سلام پھیر کر دو سجدے کرلیے جائیں اور سجدوں کے بعد پھر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر دائیں بائیں سلام پھیر دیا جائے، ان سجدوں کو سجدۂ سہو کہتے ہیں۔ (ہندیہ1/125،126)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk