• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی جہانگیر ترین گروپ کو وارننگ‘فنانس بل پر حکومت کو ووٹ نہ دیا تو رکنیت متاثر ہوسکتی ہے

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین گروپ کووارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ آنے والا ہے‘ فنانس بل پر مخالفت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت متاثرہوسکتی ہے۔ جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے تمام منتخب اراکین پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا جبکہ حکومتی مؤقف کے ساتھ نہ چلنے والوں کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے اس لیے یقین ہے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

تازہ ترین