• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر پانچ فیصد رہ گئی جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ دو تین فیصد رہی اور بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح چھ فیصد رہی۔

چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید اٹھاسی زندگیاں لے گیا، چار ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسوں کی شرح چھ فیصد سے زیادہ رہی۔

ادھر سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس مرض کے باعث 18 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 لاکھ ویکسین لگیں گی تو صورتحال قدرے بہتر ہوگی۔

تازہ ترین