• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کر دی: بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ورکرز کی کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انڈسٹریل ورکرز کے لیے ہاسٹلز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ محنت کے زیرِ اہتمام لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ محنت کی 2 ارب روپے مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخو پورہ اور کوٹ چھٹہ سے مزدوروں کے 144 فلیٹ قبضہ مافیا سے واگزار کرائے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے لاہور میں لیبر کے لیے 720 فلیٹس کا پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین