• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں قدرے اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ روز کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

3 روز کی نسبت گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز بلو چستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد رہی، 2 روز قبل کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 52 فیصد اور 3 روز قبل 6 اعشاریہ 89 فیصد تھی۔

گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 480 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 104 کا رزلٹ مثبت آیا، صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز 12 اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا کے1 ہزار 82 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 58 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، یوں کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 36 فیصد رہی۔

پنجگور میں کورونا وائرس کے 25 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 16 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، یہاں مثبت کیسز کی شرح 64 فیصد رہی۔

قلات میں کورونا وائرس کے 9 ٹیسٹ کیئے گئے، جہاں تمام کا رزلٹ مثبت آیا، یوں قلات میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 100 فیصد رہی۔

خضدار میں کورونا وائرس کے 29 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 8 کا رزلٹ مثبت آیا، یوں مثبت کیسز کی شرح 27 اعشاریہ 58 فیصد رہی۔

چاغی سے کورونا وائرش کے 4، کیچ اور لسبیلہ سے 2، 2 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ گوادر، نوشکی، صحبت پور، کچھی اور خاران سے ایک، ایک ٹیسٹ رپورٹ ہوا۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 16 ہے جبکہ کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 1 ہزار 34 ہے۔

تازہ ترین