• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت اب ”ٹیک آف“ کر چکی: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے، پاکستانی معیشت اب “ٹیک آف“ کر چکی۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کا 4 فیصد گروتھ ریٹ وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 2 سال میں ترقی کی یہ شرح ان شاء اللّٰہ مزید بڑھے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، اپوزیشن کی سیاسی دکان اب بند ہو چکی۔

وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کیلئے مراعات رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین