پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 6 کے کھلاڑیوں اور آفیشلزکے ہوٹل آمد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لانے کا انتظام پی سی بی کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کھلاڑیوں اور آفیشنلز کو ڈرائیور کے ساتھ کار یا پرائیوٹ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی گاڑی خود ڈرائیو کرکے ہوٹل آسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام شہرون سے کھلاڑیوں پی سی بی کی گاڑیوں پر ہوٹل لایا جائے گا۔
کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو لانے والے ڈرائیورز کے کورونا ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں، منفی ٹیسٹ والے ڈرائیور قریبی شہروں سے کھلاڑیوں کو لائیں گے۔