• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرا چننے والے بچے نے جماعتِ اسلامی کے فلسطین فنڈ میں اپنے عطیات جمع کروادیئے


کراچی میں کچرا چننے والے بچے نے جماعتِ اسلامی کے فلسطین فنڈ میں اپنے عطیات جمع کروادیے، بچے کی چندہ بکس میں پیسے ڈالنے کی ویڈیو بہت مقبول ہورہی ہے جسے بڑی تعداد میں لوگ سراہتے نظر آرہے ہیں۔

کچرا اٹھانے والا ننھا بچہ جماعتِ اسلامی کے فلسطین فنڈ میں چندہ دیتے ہوئے بہت سے صاحبِ حیثیت لوگوں سے بازی لے گیا۔

فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے امداد دی جارہی ہے ایسے میں یہ بچہ بھی کسی سے پیچھے نظر نہیں آیا اور اپنی حیثیت کے مطابق فلسطین فنڈ میں اپنا حصہ شامل کرلیا۔

بچے کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین