کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے لبیک القدس مارچ میں شریک ایک بچے کی اسکیٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، یہ بچہ اسکیٹنگ کے دوران فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے ہے۔
بچے کی اسکیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جسے لوگ بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر فلسطین مارچ کیا جا رہا ہے شہر کے مختلف حصوں سے ریلیوں کی شکل میں قافلے شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر پہنچے۔
فلسطین مارچ سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد مارچ میں موجود ہے۔