• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد جاں بحق


ملک میں کوروناوائرس سےمزید 57 افراد انتقال کر گئے، ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار تین سو سے بھی زیادہ ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ رہی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار60 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2ہزار 693 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 599 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 62 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 20 ہزار 374 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 28 لاکھ 37 ہزار 81 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 53 لاکھ 58 ہزار 808 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 34 ہزار 760 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 784 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9ہزار 647 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 920 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 883 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 950 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 418 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 745 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 24 ہزار 583 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 270 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 808 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 532 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین