• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ: شہباز شریف کی درخواستیں واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف دائر درخواستیں واپس لینے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی درخواستیں واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے پر عملدرآمد سے متعلق درخواستیں واپس لینےکی استدعا کی۔

تحریری فیصلے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مطابق وفاقی حکومت کے وکیل کے مطابق شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ای سی ایل میں ہے۔

 فیصلہ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے وکیل کے مطابق ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدر آمد کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔

تازہ ترین