• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر پنجاب اجمل چیمہ کی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے اہم بیٹھک طلب کرلی ہے۔

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا کل اجمل چیمہ کی رہائش گاہ پر ہونے والا ظہرانہ اب عشائیے میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ کے اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کریں گے۔

اس اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گا اور ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اجمل چیمہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کو عشائیہ بھی دیں گے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر یہ بیٹھک پیر کی دوپہر کو ہونا تھی جو بعد ازاں منگل کی دوپہر تک ملتوی کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آنے تک اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

جہانگیر ترین گروپ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے روبرو اپنے تحفظات رکھ چکا ہے، عمران خان کے روبرو انہوں نے شہزاد اکبر کے حوالے سے اپنے پورے بیانیے کو رکھا تھا۔

تازہ ترین