• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، پانامہ ریفرنسز سزاؤں کیخلاف نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پانامہ ریفرنسز سزاؤں کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور نیب اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ باپ ، بیٹی ، داماد اور نیب کی اپیلوں کی سماعت کریگا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس ، ایون فیلڈ ریفرنس اورفلیگ شپ ریفرنس میں جاری کئے گئے فیصلوں کیخلا دائر کی گئی سابق وزیر اعظم نواز شریف ، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں جبکہ سزاؤں میں اضافہ اور بریت کیخلاف دائر کی گئی قومی احتساب بیورو کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔ 

تازہ ترین