• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کو بیس سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت غیرتسلی بخش، سعد رفیق

(ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو بیس سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت غیرتسلی بخش ہے۔

ایک بیان میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاک امریکا ایئر گراؤنڈ کمیونیکیشن معاہدہ یقیناً 2001 میں ہوا ہوگا، بتایا جائے معاہدے کی میعاد کیا تھی؟ کب سے عملدرآمد نہیں ہو رہا؟۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیا معاہدہ نہیں ہوا تو کیا پرانے معاہدے کی تجدید ہوئی؟ پرانے معاہدے کی تجدید ہوئی تو کس نے کی؟۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کو کابینہ اور اسمبلی میں زیربحث کیوں نہیں لایا گیا؟ قومی سلامتی سے متعلق اس معاملے پر پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کی جائے۔

تازہ ترین