• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے کراچی کو ایک بوند پانی نہیں دیا، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ایک بوند پانی کراچی کو نہیں دیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےصرف 16 سو ارب روپے خرچ کیے، 13 سال میں سندھ حکومت نے ایک بس نہیں دی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اب وفاقی حکومت گرین لائن منصوبہ لے کر آئی ہے اور سندھ میں نادرا کے دفاتر قائم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین اضلاع میں تھری جی فور جی سروس شروع کی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میں ڈس انفارمیشن کے مشیر بھی رکھے ہوئے ہیں، یہ مشیر بلٹ پروف گاڑیوں میں گھومتے ہیں بھاری تنخواہ لیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آئی جی پی پی پی ہیں آئی جی سندھ نہیں، سندھ کےاصل ڈاکو، پکے کے ڈاکو ہیں جو اسمبلیوں میں موجود ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد امان و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے ڈی خواجہ کو آئی جی لگایا جائے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ٹین کی بکتر بند گاڑیوں کی خریداری میں کمیشن لیا گیا، تمام ذمہ داروں کو پکڑا جائے، فوج آنےسے خوفزدہ ہیں کہ وہ کچے کے نہیں پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی، دو سو ایس ایس یو کمانڈوز بلاول ہاؤس کی بھینسوں کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

تازہ ترین