• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کو کہا ہے: شہزاد اکبر


وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ برطانیہ ایگزیکٹیو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے، برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔

شہزاد اکبر نے کہا ک برطانیہ کا قانون ہے کہ سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزا نہیں دیا جا سکتا، برطانیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی برطانیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف بیماری کا علاج کرانے برطانیہ گئے تھے، ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے انگلینڈ میں ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ برطانیہ سے کہا ہے کہ معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، ہم نے کہا ہے کہ آپ پہلے یہ دیکھیں برطانوی قانون نواز شریف کو وزٹ ویزے پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سزا یافتہ شخص کو برطانیہ کا وزٹ ویزا نہیں مل سکتا تو اس میں توسیع بھی نہیں ہو سکتی، حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے جس میں 5 سال بھی لگ سکتے ہیں، اسے بعد میں دیکھیں گے۔

تازہ ترین