کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جنہیں فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے، انور علی پی اسی ایل 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔
پی ایس ایل 6 کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، لیگ کے دوبارہ آغاز سے قبل ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق ان کے اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انور علی کو ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، اب وہ ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی نہیں جا سکیں گے اور پی ایس ایل سکس کے بقیہ 20 میچز سے وہ باہر ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے یہ دوسرے کھلاڑی ہیں جو ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی پرانی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر کر کے گھر بھیج دیا تھا۔
پی ایس ایل کھیلنے کیلئے کھلاڑی اور دیگر اسٹاف کل چارٹر طیارے سے ابوظہبی روانہ ہو گا۔