• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عائشہ منزل کی کلینک میں لوٹ مار کی انوکھی واردات


کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں لوٹ مار کی انوکھی واردات رونما ہوئی۔

عائشہ منزل پر واقع کلینک میں مریض بن کر آنے والے ڈاکوؤں نے کارروائی کرڈالی۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک بوڑھا شخص نوجوان کے ساتھ کلینک میں داخل ہوا اور اپنا چیک اپ کروانا شروع کردیا۔

دوسری طرف ساتھ آئے لڑنے نے کلینک میں لوٹ مار کرنا شروع کردی۔

دونوں ہی نے عملے اور مریضوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹی اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین