• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے سندھ رینجرز کے ساتھ میٹنگ کی ہدایت کی ہے، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ جائیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاقانونیت جنم لے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ڈلیور نہیں کرپارہی، وزیراعظم نے رینجرز کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے، وہ کسی بھی لمحے سندھ جاسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات خراب ہیں۔

تازہ ترین