• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے جنگلات میں اضافہ ضروری ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے جنگلات میں اضافہ ضرورت ہے۔

صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت میاواکی فاریسٹ کے متعلق اجلاس ہوا جس میں انھیں فاریسٹ اگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ایوانِ صدر میں 4000 درخت لگائے گی۔

اجلاس کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے جنگلات میں اضافہ ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر بنانے کے لیے شہری علاقوں میں درخت لگانا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاواکی تکنیک پر اگائے گئے درخت عام درختوں سے 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے اگتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت ملک میں 10 ارب درخت لگانے کے لیے شجر کاری کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیز شرح نمو کی وجہ سے میاواکی جنگل پاکستان کے لیے زیادہ سازگار ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شجرکاری کی جدید تکنیک شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سر سبز پاکستان کے لیے شہری علاقوں میں تمام وسائل اور جگہوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین