وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے لاہور تا ساہیوال سیکشن کا دورہ کیا ہے جہاں وہ ٹریک کی حالت سمیت گیج اور الائنمنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز سیکشن پر مسافروں کے لیے سہولیات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکشن پر اسٹیشنز کی حالت اور آپریشنل سسٹم سمیت آمدنی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے ریلوے میں بہت سے اقدمات کر رہے ہیں۔