آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ میں نے ایک پلاٹ خریدا ہے ، تاکہ بیچ کر نفع کماؤں، لیکن میرا ارادہ بدل گیا ہے اور اب میں اس پر گھر بنانا چاہتا ہوں اور دوسرا ایک پلاٹ ہے جو میں نے گھر بنانے کی نیت سے لیا تھا، مگر اب اسے بیچناچاہتا ہوں۔اس صورت میں دونوں پر زکوٰۃ ہے یا کسی ایک پر زکوٰۃ ہے؟
جواب:۔ دونوں میں سے کسی پر زکوٰۃ نہیں ہے، البتہ جب دوسرا پلاٹ فروخت کردیں تو اس کی رقم پر زکوٰۃ کی تاریخ آنے پر زکوٰۃ ادا کردیں۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk