• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، تعلیمی اداروں کے عملے کی 5 جون تک ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی ویکسی نیشن 5جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا غیر تدریسی عملہ فوری ویکسینیشن کرائے، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو سروس کارڈ کی بنیاد پر واک ان ویکسی نیشن مہیا کی جائے۔

تازہ ترین