• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین الحسن موہانی

پیارے بچو! پرندے تو آپ روز دیکھتے ہوں گے۔رنگ برنگی ، خوب صورت چڑیا، Love Birds اور آسٹریلین طوطے تو آپ کے گھر میں بھی پنجروں میںقید ہوں گے۔ چڑیا گھر میں مختلف ممالک سے لائے ہوئے خوش رنگ پرندوں کو بڑے بڑے پنجروں میں اڑتے دیکھا ہوگا۔ لیکن آج ہم آپ کو جس پرندے کے بارے میں بتا رہے ہیں، اس کا نام’’ ووڈپیکر‘‘ ہے ۔وہ کیوبا، لاطینی اور شمالی امریکا کے ممالک اور کیمن جزائرمیں پایا میں پایا جاتا ہے۔بظاہر تو یہ پرندہ چھوٹا سا عام چڑیا کی طرح نظر آتا ہے، لیکن اس کی چونچ انتہائی نوکیلی ہوتی ہے، جس کی مدد سے وہ درختوں میں سوراخ کرتا ہے۔ 

ووڈ پیکر نامی پرندے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اجنبی لوگ اس کی آواز سے خوف زدہ ہوکر پناگاہوں کی طرف بھاگتے ہیں کیوں کہ اس کی چونچ سے مشین گن کی فائرنگ جیسی آوازیں نکلتی ہیں۔ اس کی اس خصوصیت کی وجہ سے اسے ’’نادرن فلکرز‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ووڈ پیکرکو دھاتی اشیاء سے اپنی چونچ ٹکرانے کا جنون کی حد تک شوق ہوتا ہے اور جب وہ تیزی سے کسی شے پر چونچ مارتا ہے تو اس کے اس عمل سے مشین گن کی فائرنگ جیسی آوازیں نکلتی ہیں جو دور دور تک گونجتی ہیں جس سے لوگ خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

اس پرندے کی لمبائی سات سے پندرہ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ موسم بہار سے موسم گرما کے دوران یہ خوب صورت پرندہ اپنی بھوری چونچ کو دھاتی اشیاء سے ٹکرا کر بہت شور کرتا ہے۔ اس کے چونچ مارنے کے عمل کو ’’ڈرمنگ‘‘ کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین