• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری معیشت استحکام کی طرف جارہی ہے: مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہماری معیشت استحکام کی طرف جارہی ہے۔

مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو مچھلی کھلانا، یا کسی کو مچھلی پکڑنے کا ہنر سکھانا، دونوں الگ باتیں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت اپنے نوجوانوں پہ انویسٹ کر رہی ہے، دنیا میں آئیڈیاز کی قیمت ہوتی ہے،  نوجوان روز مارکیٹ میں داخل ہورہے ہیں، اپنے ساتھ کئی لوگوں کی زندگیاں بدل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہُنر سیکھنے کے بعد وسائل درکار ہوتے ہیں، کابینہ میں بھی نوجوانوں کی کامیابی سے متعلق پلیٹ فارم کے بارے میں بات ہوتی ہے۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ حکومت اب خود نوجوانوں کے پاس اسکالر شپ اور ہُنر لیکر آرہی ہے، کامیاب جوان پروگرام میرٹ کا پروگرام ہے۔

اُنہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک پروگرام لیپ ٹاپ کاچلتا ہے،لیپ ٹاپ دے دو، نہ بات کرو، نہ سکھاؤ۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس آسان راستہ بھی تھا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے دو نہ آئیڈیا ہو نہ کچھ اور۔

تازہ ترین