• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جدید ریڈار نصب، طوفان کی بروقت اطلاع ممکن

محکمہ موسمیات نے کراچی میں نصب ڈوپلر ریڈار آپریشنل کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جدید ریڈار جائیکا جاپان کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے، نیا ڈوپلر ریڈار کئی گنا تیز رفتار موسمیاتی حالات کا پتہ دینے کا حامل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈوپلر ریڈار 450 کلومیٹر دائرے میں موسم کی بروقت پیش گوئی دے گا، ناؤکاسٹنگ سے 2 سے 6 گھنٹے کی شارٹ رینج فورکاسٹ ممکن ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈوپلر ریڈار کی تنصیب پر 158 بلین کی لاگت آئی ہے، ریڈار سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سمندری طوفانوں کی بروقت اطلاع ممکن ہوسکے گی۔

تازہ ترین