اسلام آباد(جنگ نیوز/مانیٹرنگ سیل) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 8جماعتوں کے سامنے سرنڈر کرے، بند کمروں کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔
اب سب کو ملک کے مستقبل کیلئے سوچنا ہوگا۔جبکہ صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کو دوسری نکالنے کا اختیار نہیں، حتمی میری نہیں رائے ن لیگ کی ، پیپلزپارٹی ، ANPکا فیصلہ آج PDMکریگی،کرپشن نہ ہوتی تو ویکسی نیشن کے معاملات بہتر ہوتے۔
جمعہ کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ حکمرانوں کو خارجہ کےاصولوں کے بارے میں علم تک نہیں۔ اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکا کو اڈے فراہم کیے تو افغانستان سمیت ایران اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے۔
افغانستان میں امریکا شکست کھا چکا ہے مگر اب وہ پاکستان میں بیٹھنا چاہتا ہے۔جی ڈی پی گروتھ میں صرف جھوٹ بولا جائے گا کہ ہماری معیشت بہتر نہیں ہورہی ہے، کیا صرف بہار آنے سے سردی اور گرمی ختم ہو جائے گی۔