• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے میں اسد طور کیخلاف درخواست جمع


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد میں صحافی و بلاگر اسد طور کے خلاف درخواست دے دی گئی۔

راولپنڈی کے شہری فیاض محمود کی جانب سے دائر درخواست ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کو دی گئی۔

درخواست کے متن کے مطابق 27 مئی کو سوشل میڈیا پر اسد طور کی ویڈیو دیکھی، جس میں ہمارے معزز اداروں پر الزامات لگائے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ یہ شخص کسی خاص ایجنڈے اور سازش کے تحت ہمارے اداروں پر الزامات لگارہا ہے۔

ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسد طور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اُن کے یوٹیوب چینل کو بند کیا جائے۔

تازہ ترین