پیپلز پارٹی موقف پر قائم ہے تو اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) بھی ڈٹ گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خاموش کھڑے رہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ پی پی اور اے این پی کو وضاحت دینا ہوگی، وہ فی الحال ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔
فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں پی پی اور اے این پی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں جماعتیں ایسا موضوع نہیں کہ اس پر پی ڈی ایم کے اجلاس میں مزید بحث کریں۔
مریم نواز نے اس موقع پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں پر جو کچھ کہنا تھا مولانا کہہ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کا بیان نواز شریف کا بھی موقف ہے، نان ایشو پر بات کرکے اسے ایشو نہ بنائیں۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پی ڈی ایم کا نہیں کچھ ہم خیال جماعتوں کا اجلاس تھا۔