• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں گزشتہ روز عالمی وبا کورونا ویکسینیشن لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’‏الحمد اللّہ! کل ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں بتایا کہ کل ملک بھر میں 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے 1کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین