• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیشِ نظر واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تفریحی مقامات پر 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور فوڈ کورٹس اور ڈائن ان کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں سوئمنگ پولز اور پارکس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ تفریحی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین